سپین کی اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی کی منظوری

Published On 09 October,2025 04:04 am

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) سپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی کی منظوری دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپین کی پارلیمنٹ میں ہتھیاروں کی پابندی کے قانون کے حق میں 178 اور مخالفت میں 169 ووٹ پڑے، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اسرائیل کو دفاعی ساز و سامان، مصنوعات، ٹیکنالوجی کی تمام برآمدات اور درآمد پر پابندی ہوگی۔

میڈیارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مؤثر کردار ادا کریں اور اسرائیل کے خلاف مشترکہ پابندیاں عائد کریں۔

یہ فیصلہ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے عالمی ردِعمل کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔