نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ امریکا، قطر، مصر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کو سراہتا ہوں، فریقین معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عمل کریں، تمام یرغمالیوں کو عزت و احترام کے ساتھ رہا کیا جائے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ مستقل جنگ بندی یقینی بنائی جائے اور لڑائی ہمیشہ کیلئے بند ہو، انسانی امداد کی غزہ میں ترسیل یقینی بنائی جائے، یہ اذیت ختم ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاہدے کے مکمل نفاذ میں تعاون کرے گا۔