تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو گھر لائیں گے، یہ ہمارے لئے ایک عظیم دن ہے: نیتن یاہو

تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو گھر لائیں گے، یہ ہمارے لئے ایک عظیم دن ہے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم کا رابطہ ہوا، یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دی۔

 واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوگیا، دونوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے گئے، تمام یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ، اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو ممکن بنایا۔