غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی معاہدے پر رضامندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی فضائی گولہ باری، ڈرون اور توپ خانے سے غیر متزلزل جارحیت جاری ہے، صیہونی حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید، 49 زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی حملوں میں بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، قابض فوج نے گھروں، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں پر دھماکے کیے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 67 ہزار 200 سے تجاوز کر گئی، 1 لاکھ 70 ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے۔