ٹرمپ کا دورہ ملائیشیا، کوالالمپور میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی

ٹرمپ کا دورہ ملائیشیا، کوالالمپور میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی

امریکی سامراج کے خلاف احتجاج اور فلسطین کی آزادی کے مطالبات زور پکڑنے لگے، ٹرمپ کے دورہ ملائیشیا کے دوران کوالالمپور میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے امریکی خارجہ پالیسی کیخلاف اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے، شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’امریکی سامراج بند کرو‘‘ کے نعرے درج تھے۔

عوام نے اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے ریلی میں   غزہ کو آزاد کرو   کے نعرے بلند کیے، فلسطینی حامی مظاہرین نے صدر ٹرمپ کے دورے کی سخت مخالفت کی، کوالالمپور میں احتجاجی مظاہرہ امن و محبت کے پیغام کے ساتھ جاری رہا۔

مظاہرین نے فلسطین کے حق خودارادیت اور انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی، فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔