نیویارک میئر الیکشن، ظہران ممدانی اوراینڈریو کومو نے اپنے ووٹ کاسٹ کر لیے

Published On 05 November,2025 01:19 am

نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میئر الیکشن کے امیدواران ظہران ممدانی اور اینڈریو کومو نے اپنے ووٹ کاسٹ کر لیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میئر نیویارک کے انتخاب کیلئے پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، امیدوار میئر نیویارک ظہران ممدانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے امریکی شہریوں سے اپیل کی کہ نیویارک کے عوام میئر کے الیکشن میں ووٹ ضرور ڈالیں، ووٹ دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

ادھر نیویارک میئر کے امیدوار اور ظہران ممدانی کے حریف اینڈریو کومو نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا، اینڈریو کومو کا کہنا تھا کہ نیویارک میئر کا الیکشن میری زندگی کا سب سے اہم انتخاب ہے، نیویارک کا مستقبل اس الیکشن سے وابستہ ہے، اینڈریو کومو نے سوشلسٹ نظریات کے بڑھتے اثرات پر اظہارِ تشویش بھی کیا۔