دہلی دھماکہ: مودی سرکار کی نااہلی اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب

Published On 12 November,2025 09:21 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ہونے والا حالیہ دھماکہ بھارتی حکومت کی نااہلی اور مبینہ فالس فلیگ کی سازش کو بے نقاب کر گیا۔

واقعے کے بعد بھارتی گودی میڈیا کی جانب سے جاری متضاد بیانات اور بدلتی تفصیلات نے پورے معاملے کو مشکوک بنا دیا ہے، گودی میڈیا نے دھماکے میں ملوث گاڑی کے بارے میں مختلف اور متضاد دعوے کیے جنہیں بعد میں خود بھارتی حکام نے مسترد کر دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تضادات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ واقعہ کو ابتدائی طور پر ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، بھارتی میڈیا پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے ادھوری معلومات اور جھوٹے بیانات کو ملا کر ایک فالس فلیگ ڈرامہ رچایا تاکہ عوام کی توجہ حکومت کی ناکامیوں سے ہٹائی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق مودی سرکار اور اس کے حامی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو فوری طور پر مورد الزام ٹھہرانا کوئی نیا عمل نہیں بلکہ یہ پرانے فالس فلیگ ہتھکنڈوں کی تکرار ہے جو ہر بار داخلی بحران کے وقت استعمال کیے جاتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دہلی دھماکہ دراصل بھارتی حکومت کی سکیورٹی ناکامی، اندرونی خلفشار اور عوامی بے چینی کو ظاہر کرتا ہے، سفاک مودی حکومت نے ایک بار پھر اس واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔