رواں ہفتے یوکرین اور امریکی وفود ملاقات کریں گے: صدر زیلنسکی

Published On 28 November,2025 01:17 am

کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ اس ہفتے یوکرین اور امریکہ کے وفود ملاقات کریں گے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ ملاقات کا مقصد جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کو زیر باعث لانا ہے، امریکی حکام کے ساتھ کیف میں امن اور سکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنے پر بات ہو گی۔

واضح رہے کہ امریکی وفود سے ملاقات کے دوران زیلنسکی خود بھی شامل ہوں گے۔