واشنگٹن: (دنیا نیوز) افغان شہریوں کیلئے امریکا کے دروازے بند کر دیئے گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن مستقل روک دی، صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کر دیا، افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیں۔
امریکی ادارہ برائے شہریت و امیگریشن سروسز کے مطابق بائیڈن دور میں امریکا آئے غیرملکیوں کی جانچ پڑتال ہوگی، افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ فوری روک دی گئی ہے۔
اقدام سکیورٹی اور ویٹنگ پروٹوکولز کے مزید جائزے تک جاری رہے گا۔



