واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پناہ گزینوں کی امیگریشن کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رہے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پابندی کب تک برقرار رہے گی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وینزویلا سے جرائم پیشہ افراد ہمارے ملک میں داخل ہوئے ہیں، وینزویلا کو دوست ملک نہیں سمجھتا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کا معاملہ حل ہونے کے قریب ہے، وینزویلا سے امریکا میں منشیات کی سمگلنگ ہو رہی ہے، کریبین میں وینزویلا سے آنے والی کشتیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے، پناہ گزینوں کی امیگریشن کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ پابندی کب تک برقرار رہے گی اس سے متعلق کوئی وقت ذہن میں نہیں ہے۔



