واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سخت اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ شام کیلئے فائدہ مند رہا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں امریکی اقدامات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ سخت اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ شام کیلئے فائدہ مند رہا، شام کے نئے صدر احمد الشراع مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے کوشاں ہیں، اسرائیل شام کے ساتھ مضبوط اور مثبت مکالمہ برقرار رکھے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام کو خوشحال ریاست بننے کی پیش رفت میں مداخلت نہ کرے، شامی صدر اسرائیل کے ساتھ طویل اور خوشحال تعلق قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو شام میں ہونے والی محنت اور کامیابیوں پر خوشی ہے،میں نے شام پر پابندیاں ختم کیں، اس کی قیادت اور عوام کو کامیابی ملی۔



