روسی فوج کا 2 یوکرینی شہروں پر قبضے کا دعویٰ

Published On 03 December,2025 05:48 am

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی افواج نے دو یوکرینی شہروں کراسنوآرمیسک اور وولچانسک پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف ویلری گیراسیموف نے ڈونیٹسک ریجن میں واقع شہر کراسنوآرمیسک اور خارکیف ریجن میں واقع شہر وولچانسک پر قبضے کا اعلان کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو روسی افواج کی جانب سے دونوں شہروں پر قبضے بارے بریفنگ دی گئی ہے، اس موقع پر روسی صدرنے کہا کہ یہ کامیابی ان اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی جو روس کی طرف سے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز میں طے کیے گئے تھے۔

روسی وزارت دفاع نے کراسنوارمیسک سے وڈیو فوٹیج بھی جاری کی جس میں روسی فوجیوں کو شہر کے مرکزی چوک میں روسی پرچم لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی یورپی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے لئے پیرس میں موجود تھے۔