2025: ٹرمپ کی واپسی، امریکی ٹیرف نے عالمی سیاست اور تجارت کو ہلا کر رکھ دیا

Published On 14 December,2025 09:33 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سال 2025 میں امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی میں معاشی دباؤ کو ہتھیار کی شکل دے کر عالمی تجارت پر گہرے اثرات مرتب کیے، واشنگٹن نے سازگار محصولاتی شرحوں کا استعمال بڑھا دیا اور کئی ممالک کے ساتھ معاشی تنازعات کو جنم دیا جبکہ کچھ نے معاہدے اور مذاکرات کے ذریعے اس کے اثرات کم کرنے کی کوشش کی۔

سال 2025 میں امریکا نے چین کے خلاف تجارتی دباؤ میں اضافہ کیا، چینی مصنوعات پر ٹیرف کی شرح 145 فیصد تک پہنچ گئی،جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے مذاکرات کے بعد کچھ کمیاں طے ہوئیں، امریکا نے چین سے درآمدات پر بڑے ٹیرفز برقرار رکھے،جس کا مقصد تجارتی خسارہ کم کرنا اور امریکی صنعتوں کی تحفظ تھا۔

چین نے بدلے میں امریکی مصنوعات پر ٹیرفز بڑھائے اور درآمدات میں کمی کی اور کچھ امریکی زرعی اشیا پر ٹیرف معطل کرنے کے اعلان بھی کیے۔

فروری 2025 میں امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی برآمدات پر اضافی تیاری شدہ ٹیرفز نافذ کرنے کا اعلان کیا،جہاں 25% تک اضافی ٹیرف لگائے گئے، جس سے دونوں اتحادی ممالک نے سخت ردعمل دیا، تاہم امریکا، میکسیکو، کینیڈا معاہدے کے تحت بڑی تعداد میں تجارتی اشیا معاف ہیں،جس کی بدولت 85 فیصد تک کینیڈا امریکا اور 84 فیصد میکسیکو امریکا تجارت ٹیرف فری ہے۔

کینیڈا نے جوابی ٹیرف اور تجارتی پابندیاں لگائی ہیں، جبکہ میکسیکو نے سیاسی اور تعمیری گفتگو پر زور دیا، امریکا نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کیا اور اس کے مجموعی ٹیرف بھارت کے لیے تقریباً 50 فیصد تک پہنچ گئے، یہ اقدام انڈیا اور امریکا کے تجارتی تعلقات میں تناؤ کا باعث رہا۔

بھارتی حکومت نے انتقامی ٹیرف سے گریز کیا اور امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، مزید برآں، بھارت نے چین کے ساتھ ویزا پابندیوں میں نرمی کر کے تجارتی تعلقات کو سہل بنایا تاکہ موثر تزویراتی ردعمل دیا جا سکے۔

امریکا نے اپریل 2025 میں برازیل پر 10 فیصد، پھر جولائی میں 50 فیصد ٹیرفز عائد کیے،،جس کے نتیجے میں برازیل نے جوابی ٹیرف کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چیلنج کیا، یہ متنازع صورتحال دونوں ملکوں کے درمیان معاشی کشیدگی میں اضافہ کا باعث بنی۔

امریکا اور یورپی یونین نے فریم ورک معاہدے پر اتفاق کیا، جس کے تحت یورپی اشیا پر عام طور پر 15 فیصد ٹیرف لاگو ہوں گے،،اور دونوں جانب کچھ مصنوعات پر 0 فیصد ٹیرف کی مراعات ہوں گی،،مزید برآں، یورپی سرمایہ کار امریکا میں 600 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔

معاہدے اور نقصان کم کرنے کی کوششیں میں سوئٹزرلینڈ، امریکا نے ایک معاہدے کے تحت سوئس ٹیرفز میں کمی کی منظوری دی، تیار شدہ مسودے کے مطابق محصولات کی شرح 39فیصدر سے کم ہو کر 15فیصد تک پہنچ گئی اور سوئس کمپنیوں نے 200 ارب ڈالر تک امریکی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔

تائیوان نےجوابی ٹیرف سے گریز کرتے ہوئےامریکا میں 40 ارب ڈالر سے زائدسیمی کنڈکٹر سرمایہ کاری کی جبکہ جاپان نےآٹو موبائل سیکٹر کو بچانے کیلئے محدود تجارتی سمجھوتے کیے،جاپانی سرمایہ کاری کا حجم امریکا میں 150 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق 2025 میں امریکا نے ٹیرف کو نہ صرف معاشی بلکہ سیاسی اور سفارتی ہتھیار بھی بنایا ہے،،یہ حکمت عملی عالمی تجارت پر گہرے اثرات چھوڑ رہی ہے، سپلائی چین میں خلل، صارف کیلئے قیمتوں میں اضافہ اور غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہی ہے، اگر یہی رجحان برقرار رہا تو عالمی تجارت مزید تقسیم اور اقتصادی بلاک سیاست کا شکار ہو سکتی ہے، امریکا کی 2025 کی معاشی جنگ، اہم ٹیرف تنازعات اور معاشی فیصلوں سے سیاسی اثرات میں تبدیل آ رہی ہے اور عالمی منڈیوں پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔