بینکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے جس کے باعث تھائی وزارت تعلیم نے سرحد سے ملحق 7 صوبوں میں سکولز کی کلاسز معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں دونوں اطراف سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جھڑپوں کی وجہ سے 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔
امریکی ثالثی کے باوجود 7 دسمبر کو سرحدی تنازع دوبارہ شروع ہوگیا، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں پیر یا منگل تک معاہدے پر عمل ممکن ہوگا۔
امریکی ثالثی کے باوجود کشیدگی میں کمی آنے کے آثار ابھی تک نظر نہیں آئے، سرحدی جھڑپوں سے متاثرہ علاقوں میں انسانی بحران سنگین ہے، تھائی کمبوڈیا تنازع خطے میں امن و استحکام کیلئے تشویش کا باعث ہے۔



