نائجیریا میں سکول کے مزید 130 مغوی بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا

Published On 22 December,2025 04:50 am

ابوجا: (دنیا نیوز) نائجیریا میں سکول سے اغوا کیے گئے مزید 130 بچوں کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کروا لیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کیتھولک سکول سے اغوا ہونے والے بچوں کی رہائی مکمل کر لی گئی ہے، صدارتی ترجمان نے بھی کہا ہے کہ اب کوئی بھی طالب علم قید میں نہیں ہے۔

خیال رہے کہ نومبر میں مسلح افراد نے سینٹ میری بورڈنگ سکول پر حملہ کر کے متعدد بچوں کو اغوا کر لیا تھا، فورسز نے اس سے قبل بھی 100 مغوی بچوں کو بازیاب کروایا گیا تھا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے نائیجریا میں اغوا کی وارداتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اقوام متحدہ نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ تمام مغوی بچے رہا ہو چکے ہیں۔