ویٹی کن: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کرسمس کی رنگینیاں عروج پر پہنچ گئیں، سانتاکلاز شہریوں میں خوشیاں بانٹنے میں مصروف رہے۔
ویٹی کن سٹی میں کرسمس کے موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، سینٹ پیٹرز سکوائر میں کرسمس ٹری اور نیٹیوٹی سین سجا دیا گیا، بیت اللحم میں رنگارنگ پریڈ ہوئی، خواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت کی۔
کیپ ٹاؤن میں موسیقی کی تقریب ہوئی، کرسمس کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، فرانس، اٹلی،روس اور کئی ممالک میں بھی کرسمس کے رنگ عروج پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب ویٹی کن سٹی میں کرسمس پر دعائیہ تقریب میں پوپ لیو نے پہلے خطاب میں انسانیت کے احترام غریبوں اور بالخصوص تارکین وطن کی ہرممکن مدد پر زور دیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری ملازمین سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور کرسمس کی مبارکباد دی، فرانس، سپین اور اٹلی سمیت کئی ممالک میں کرسمس پربھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، سانتاکلاز لوگوں میں خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔



