ملائیشیا کے سابق وزیراعظم منی لانڈرنگ اور اختیارات سے تجاوز کے مجرم قرار

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم منی لانڈرنگ اور اختیارات سے تجاوز کے مجرم قرار

ملائیشین میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے نجیب رزاق کو 4 مقدمات میں مجرم قرار دیا ہے۔

سابق وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کا مجرم بھی قرار دیا گیا ہے، ان کو منی لانڈرنگ کے21 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہر الزام پر 15سے 20 سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے اور ہر الزام پر بھاری جرمانے بھی ہوسکتے ہیں۔