ییلان :(دنیا نیوز) تائیوان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 73 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ دارالحکومت تائی پے سمیت مختلف علاقوں میں واضح جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مشرقی شہر ییلان سے تقریباً 32 کلومیٹر دور تھا، تاحال جانی یا مالی نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



