دنیا اس وقت تک محفوظ نہیں جب تک گرین لینڈ امریکا کے کنٹرول میں نہ ہو: ٹرمپ

دنیا اس وقت تک محفوظ نہیں جب تک گرین لینڈ امریکا کے کنٹرول میں نہ ہو: ٹرمپ

امریکی ٹی وی کو ٹیلی فونک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ کو گرین لینڈ کے بجائے روس یوکرین جنگ پر توجہ دینی چاہئے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہا کہ یورپ کی موجودہ صورتحال روس یوکرین جنگ کا نتیجہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کے حصول تک ڈنمارک سمیت 8 یورپی ممالک پر ٹیرف کا اعلان کیا، ٹرمپ نے گرین لینڈ پر طاقت کے استعمال سے متعلق سوال پرتبصرہ کرنے سے اجتناب کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ نوبیل امن انعام کی کوئی پرواہ نہیں ہے، نوبیل امن انعام ناروے پر کنٹرول ہے، چاہے وہ اس کا انکار کریں۔