دنیا
خلاصہ
- ڈنمارک: (دنیا نیوز) ڈنمارک میں ہزاروں لوگ گرین لینڈ پر ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے پرچم لہرائے اور اپنا پیغام دیا، احتجاج کا نام "ہینڈز آف گرین لینڈ:رکھا گیا، جس میں مظاہرین نے خود ارادیت کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے آروہس، آلبورگ، اوڈینس اور گرین لینڈ کی دارالحکومت نوک میں بھی ہوئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف گرین لینڈ کے لوگ طے کریں۔
عوام نے بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا، یہ احتجاج ٹرمپ کی مخالف ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی کے بعد ہوا۔
مظاہرین نے گرین لینڈ پر امریکی دباؤ کے خلاف متحد اور واضح پیغام دیا، مظاہرین نے پرامن طریقے سے اپنی رائے اور آزادی کا اظہار کیا، مظاہروں میں پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے۔