دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے اعلیٰ عہدیدار نے ایران سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق خطے میں کشیدگی پر سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا اور ایران تنازع کے پر امن حل کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوششیں سفارتی ذرائع کے ذریعے آگےبڑھائی جا رہی ہیں، سعودی عرب ایران کیخلاف اپنی سر زمین کے استعمال کو مسترد کرتا ہے، سعودی ولی عہد نے منگل کو ایرانی صدر سے بات کی۔