دنیا
خلاصہ
- ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا کی مشہور نیاگرا آبشار جزوی طور پر منجمد ہوگئی، سیاحوں کی بڑی تعداد یہ دلکش نظارہ دیکھنے پہنچ گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق شدید سردی نے کینیڈا کی نیاگرا آبشار کو جزوی طور پر منجمد کر دیا ہے، برف بنی آبشار اور جمے ہوئے درختوں نے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو مسحور کر دیا۔
سیاحوں نے اس قدرتی منظر کو موسم سرما کا ایک شاندار نظارہ قرار دیتے ہوئے کہا سردی اپنی جگہ مگر یہ منظر قابل دید اور یادگار ہے۔