دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے کے دوران عالمی توانائی مارکیٹ کی صورتحال اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، اوپیک پلس کے فریم ورک میں تعاون اور مشترکہ موضوعات زیر بحث آئے، دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی اور علاقائی استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے توانائی مارکیٹ کے استحکام کیلئے اقدامات پر زور دیا، روس اور سعودی عرب کا اوپیک پلس کے تحت عالمی توانائی پالیسی مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔