چینی و روسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات کو نئی سمت دینے پر اتفاق

چینی و روسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات کو نئی سمت دینے پر اتفاق

خبر ایجنسی کے مطابق دوران گفتگو چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی سٹریٹجک استحکام پر چین، روس تعاون برقرار رکھنے پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو نئی سمت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

شی جن پنگ کی پیوٹن اور روس کے عوام کو موسمِ بہار کی مبارکباد دی، جبکہ روسی صدر نے بھی چینی عوام کو آنے والے نئے سال کی پیشگی مبارکباد دی۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ چین، روس تعلقات مزید مضبوط اور متحرک ہوں گے، دوسری جانب ماہرین دونوں رہنماؤں کے رابطے کو چین اور روس کے درمیان تجارت، عوامی روابط اور ثقافتی تعاون میں پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔