ٹرمپ کا چینی صدر سے رابطہ: یوکرین تنازعے، ایران کی موجودہ صورتحال پر گفتگو

ٹرمپ کا چینی صدر سے رابطہ: یوکرین تنازعے، ایران کی موجودہ صورتحال پر گفتگو

رابطے کے بعد جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو زبردست رہی، چینی صدر کے ساتھ بہترین ذاتی تعلق ہے، گفتگو میں تجارت، فوجی امور اور اپریل میں چین کے متوقع دورے پر بات ہوئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ صدر شی کے ساتھ تائیوان، روس یوکرین جنگ اور ایران کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی، چین کی امریکا سے توانائی وسائل پر ممکنہ خریداری پر بھی تبادلہ خیال ہوا، میرے دور صدارت میں شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین کی مزید زرعی مصنوعات خریدنے پر بھی بات چیت ہوئی، چین کا سویا بین کی خریداری 20 ملین ٹن تک بڑھانے کے امکانات زیر غور ہیں، چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط ہیں، تجارتی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پبگ نے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم امریکا چین تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، امریکا اور چین کے درمیان رابطے بڑھنے چاہئیں، امریکا اور چین مل کر اپنے اختلافات کا مناسب حل نکال سکتے ہیں۔

صدر شی کا مزید کہنا تھا کہ تائیوان کا مسئلہ امریکا چین تعلقات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امریکا تائیوان اسلحہ معاہدے کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے، چین امریکا تعلقات کیلئے مزید اچھے اور بڑے اقدامات کیلئے تیار ہیں۔