لاس اینجلس: تیز رفتار کار سپر سٹور میں گھس گئی، 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

لاس اینجلس: تیز رفتار کار سپر سٹور میں گھس گئی، 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

خبر ایجنسی کے مطابق ویسٹ ووڈ میں 99 رینچ مارکیٹ کے اندر ایک چاندی رنگ کی سیڈان گاڑی گھس گئی، لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈرائیور کی شناخت ایک عمر رسیدہ خاتون کے طور پر کی گئی ہے۔

بے قابو گاڑی نے پہلے ایک سائیکل سوار کو ٹکر ماری، پھر تقریباً ایک بلاک تک چلتے ہوئے گروسری سٹور میں جا گھسی، جہاں گاڑی کے نیچے کئی افراد دب گئے، حکام کا کہنا ہے کہ اس متعلق یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ ایک حادثہ تھا یا سب جان بوجھ کر کیا گیا۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کی پبلک انفارمیشن آفیسر لنڈسی لانٹز کا کہنا ہے کہ تفتیش کار اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا، جن میں یہ امکان بھی شامل ہے کہ ڈرائیور کو کوئی طبی مسئلہ پیش آیا ہو۔