دنیا
خلاصہ
- کابل: (دنیا نیوز) افغان وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکے کی مذمت کی۔
ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقہار بلخی کی جانب سے مذمت بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسجد میں جمعہ کے نماز کے دوران ہونے والے دھماکے، اِس کے نتیجے میں متعدد نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اِس طرح کے حملے جو مقدس شعائر اور مساجد کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، ایسے حملے جو عبادت گزاروں اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ افسوسناک ہیں۔
عبدالقہار بلخی نے کہا کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان اِس نوعیت کے حملوں کو اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔