امریکا کا یورپ میں کئی نیٹو کمانڈروں کے عہدے یورپی ممالک کو منتقل کرنے کا فیصلہ

امریکا کا یورپ میں کئی نیٹو کمانڈروں کے عہدے یورپی ممالک کو منتقل کرنے کا فیصلہ

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے لئے امریکی سفیر میتھیو وائٹکر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نیٹو کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، امریکا نیٹو کا خاتمہ چاہتا ہے، یہ اپنے 32 ارکان کے ساتھ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ثابت ہوگا، یہ صدر ٹرمپ کی طرف سے اتحادی ممالک کو اپنے دفاع کے معاشی بوجھ میں شریک کرنے کی طرف ایک اہم ا قدام ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں عملی پیش رفت کرتے ہوئے امریکا نیٹو کی نیپلز کمانڈ اٹلی کے سپرد کرے گا، یہ کمانڈ جنوبی یورپ کے امور کی نگرانی کرتی ہے جبکہ شمال کے دفاع کے لئے کمان امریکا نے برطانیہ کے حوالے کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، اس دوران امریکا برطانیہ میں میری ٹائم کی کمانڈ سنبھالے گا، یہ کمانڈ برطانیہ سے متعلق ہے۔

واضح رہے کہ نیٹو میں کمانڈرز کی تبدیلی کے بارے میں یہ رپورٹ ابتدائی طور پر فرانس کے ایک جریدے لا لیٹر نے دی تھی تاہم کہا گیا ان امور کو تکمیل کے درجے تک پہنچانے کے لیے کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔