یوکرین کا روس کے بیلسٹک میزائل پلانٹ پر حملے کا دعویٰ

یوکرین کا روس کے بیلسٹک میزائل پلانٹ پر حملے کا دعویٰ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی میزائل پلانٹ کو یوکرینی ساختہ فلیمنگو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، یوکرینی حکام کے مطابق پلانٹ میں شارٹ رینج بیلسٹک میزائل تیار کیے جاتے ہیں۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس کے علاقے سمارا میں گیس پروسیسنگ پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق روس کے مقامی صحت کے وزیر سرگئی بیگن نے تصدیق کی کہ حملے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔