پیوٹن نے جوہری قوت کی ترقی کو روس کی "مکمل ترجیح" قرار دے دیا

پیوٹن نے جوہری قوت کی ترقی کو روس کی "مکمل ترجیح" قرار دے دیا

روسی صدر نے یہ غیر معمولی بیان یوکرین جنگ کی چوتھی برسی سے قبل دیا ہے جو بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے، صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ نیو سٹارٹ معاہدہ ختم وہ چکا، امریکا اور روس اب کسی معاہدے کے پابند نہیں۔

روسی صدر نے فوج اور بحریہ کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ کے تجربات سے فوج کو جدید بنایا جائے گا۔

صدر پیوٹن نے مسلح افواج کی جنگی تیاری اور نقل و حرکت بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا، اور کہا کہ عالمی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا روس کی اولین ترجیح ہے۔