خلاصہ
- میکسیکو: (دنیا نیوز) میکسیکو میں منشیات کارٹل سربراہ ایل مینچو ہلاکت کے بعد جالیسکو میں تشدد کی لہر، نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار مارے گئے۔
فوجی آپریشن کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، آپریشن میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے، وزارت دفاع میکسیکو کا کہنا ہے کہ ایل مینچو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر تھی۔

میکسیکو میں منشیات کارٹل سربراہ ایل مینچو ہلاکت کے بعد بیس ریاستوں میں بدامنی پھیل گئی، گرفتاریوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، کارٹل ارکان کی مختلف شہروں میں مسلح کارروائیاں جاری رہیں، جالیسکو اور دیگر شہروں میں مسلح جھڑپیں ہوئیں۔
کارٹل کے ارکان نے سڑکیں بلاک کیں اور شہریوں کو خوفزدہ کیا، سیکڑوں گاڑیاں جلا دی گئیں، کئی املاک کو نذر آتش کیا گیا، میکسیکو نے مغربی علاقوں میں اڑھائی ہزار فوجی تعینات کر دیئے۔
.jpg)
واضح رہے کہ جالیسکو نیو جنریشن کارٹل کا سربراہ حراست میں ہلاک ہوا، خصوصی فورسز کی کارروائی میں ایل مینچو شدید زخمی ہوا، ٹاپالپا سے میکسیکو سٹی منتقلی کے دوران ملزم دم توڑ گیا، آپریشن میں چھ محافظ ہلاک، تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔
فسادات میں جیل گارڈ اور پراسیکیوٹر آفس اہلکار بھی مارے گئے، صدر کلاڈیا شین باؤم کا امن و امان یقینی بنانے کا عزم رہے۔