خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 62 سینٹ کا اضافہ ہوگیا، قیمت 71 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت 37 سینٹ اضافے کے بعد 66 اعشاریہ 28 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ڈیل نہ کی تو ان کیلئے بہت برا ہو گا، صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا تھا جنرل ڈینیئل سے منسوب ایران پر حملہ نہ کرنے کی خبریں جعلی ہیں، ایران سے ممکنہ جنگ سے متعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں، ایرانی عوام عظیم ہیں، انہیں نقصان نہیں ہونا چاہئے۔
یاد رہے کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا تھا کہ ایران کے پاس بہت سے بیلسٹک میزائل ہیں، متعدد ایرانی میزائل طویل اور کم فاصلے تک مار کرنے کے قابل ہیں۔
لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ ایران کے ہتھیار امریکی اڈوں کیلئے خطرہ ہیں، فوجیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، امریکی سینیٹر نے کہا تھا کہ ایران میں رجیم چینج کیلئے لوگوں کی مدد کرنے میں خطرہ کم ہے، موجودہ نظام خطے میں استحکام کے لیے رکاوٹ ہے۔