یوکرین کا حل اس کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے مطابق ہونا چاہیے: انتونیو گوتریس

یوکرین کا حل اس کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے مطابق ہونا چاہیے: انتونیو گوتریس

روس یوکرین جنگ کو 4 سال مکمل ہونے پر جاری کیے گئے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یوکرین کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام ناگزیر ہے، یوکرین جنگ 4 سال بعد بھی عالمی ضمیر پر برا نشان ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ یوکرین میں جنگ کے دوران 15 ہزار سے زائد شہری ہلاک، اور 41 ہزار زخمی ہو چکے ہیں، یوکرین جنگ میں جوہری تنصیبات کو خطرہ ہے۔