روس کی امریکا و اسرائیل کے ایران پر مسلح حملے کی شدید مذمت

روس کی امریکا و اسرائیل کے ایران پر مسلح حملے کی شدید مذمت

روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق لاوروف نے اس حملے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا اور علاقائی و عالمی استحکام و سلامتی پر اس کے سنگین اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کے خلاف حملے فوری طور پر بند کیے جائیں اور صورتحال کو سیاسی و سفارتی حل کی طرف واپس لایا جائے۔

روس کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس بین الاقوامی قانون، باہمی احترام اور مفادات کے توازن کی بنیاد پر پرامن حل تلاش کرنے کیلئے تیار ہے، بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تعاون کے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے لاوروف کو ایران کی قیادت کی طرف سے امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فوری اجلاس بلانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

عباس عراقچی نے غیر متزلزل حمایت پر روس کا شکریہ بھی ادا کیا۔