جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی ایران پر حملوں میں حصہ نہ لینے کی تصدیق

جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی ایران پر حملوں میں حصہ نہ لینے کی تصدیق

ایران کو جوہری پروگرام ختم کرنے کی مستقل اپیل کرتے ہوئے جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا، تینوں ممالک کے بین الاقوامی شراکت داروں، امریکا اور اسرائیل سے رابطے رہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ جنگ کے عالمی امن اور سکیورٹی کیلئے سنگین نتائج ہوں گے، فرانس اپنے اتحادیوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل استعمال کرے گا، یہ جارحیت سب کیلئے نقصان دہ ہے، اسے روکنا ہو گا۔

کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہوگا، ناروے نے بھی ایران پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیے۔