ایران رہبرِ اعلیٰ کی شہادت، عراق میں مقدس روضہ جات پر سرخ قمقمے روشن

ایران رہبرِ اعلیٰ کی شہادت، عراق میں مقدس روضہ جات پر سرخ قمقمے روشن

شہادت سے پہلے مقدس روضہ جات پر نارمل لائٹیں روشن تھیں تاہم جیسے ہی شہادت کی اطلاع ملی تو پہلے لائٹیں بند کردی گئیں اور پھر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں۔

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔