دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے اعلان کیا ہے کہ آج ہی عارضی قیادت کونسل قائم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو لوٹنے اور منتشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، علیحدگی پسند گروپوں نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت بڑے ممالک کو تقسیم کر کے اپنی بقاء یقینی بنانا چاہتی ہے، امریکا اور صہیونی حکومت نے ایرانی عوام کے دل جلا دیے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ علی خامنہ ای نے مشکل وقت میں بھی سادہ زندگی پر اصرار کیا، استعماری طاقتیں جب بھی کسی ملک میں داخل ہوتی ہیں،مقصد وسائل کو لوٹنا ہوتاہے،امریکا میں اقتدار پر بیٹھا شخص اسی لوٹ مار کی ذہنیت کی مکمل علامت ہے۔