حملے میں اب تک ایران کے 48 رہنما مارے جاچکے : ٹرمپ کا دعویٰ

حملے میں اب تک ایران کے 48 رہنما مارے جاچکے : ٹرمپ کا دعویٰ

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ نہ کرتے تووہ 2ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا لیتا، کسی چیز کے بارے میں فکر مند نہیں، چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں، میں بس وہی کرتا ہوں جو درست ہے۔

قبل ازیں ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے، ہمارے اڈوں پر ایرانی حملوں کی شدت توقعات سے کم تھی، ایران کے مسئلے کا سفارتی حل اب پہلے سے زیادہ آسان ہوگا۔

دوسری جانب امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ صدرٹرمپ کےحکم پر آپریشن ایپک فیوری شروع کیا، یہ تاریخ کا مہلک ترین اور سب سے پیچیدہ آپریشن ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس موقع تھا  لیکن معاہدہ کرنے سے انکارکیا، ہم ہرگز یہ برداشت نہیں کریں گے کہ میزائل امریکی عوام کو نشانہ بنائیں۔