شہید آیت اللہ خامنہ ای کو جب محفوظ مقام منتقل ہونے کا کہا گیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

شہید آیت اللہ خامنہ ای کو جب محفوظ مقام منتقل ہونے کا کہا گیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

بھارت میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے ڈاکٹر عبدالماجد الہی نے کہا ہے کہ سکیورٹی حکام کی طرف سے آیت اللہ خامنہ ای کو بار بار کہا گیا کہ وہ زیر زمین بنکر میں منتقل ہو جائیں لیکن وہ نہیں مانے۔

انہوں نے بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو کسی دوسرے شہر منتقل ہونے کا بھی کہا گیا تاہم انہوں نے جواب دیا کہ پہلے پوری قوم کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کریں پھر میں بھی ہو جاؤں گا۔

ڈاکٹر عبدالماجد کا مزید کہنا تھا کہ شہید خامنہ ای اپنے گھر میں واقع دفتر میں ہی تھے جب ان پر میزائل سے حملہ کیا گیا، حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ، بہو اور ان کے پوتے بھی شہید ہوئے۔