دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایرانی فوج کے مطابق کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے اڈوں پر حملے کیے گئے، 3 امریکی اور برطانوی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا، ٹینکرز اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بھی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، امریکی بحری بیڑے کو 4 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بنا، ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں آسکے، تاہم سینیٹ کام نے 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
سینٹ کام نے مزید کہا کہ ایرانی حملوں میں 5 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، ایران میں 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری ہیں۔