مشرقِ وسطیٰ فضائی بحران، روزانہ 500 ملین ڈالر نقصان،34 سو سے زائد پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطیٰ فضائی بحران، روزانہ 500 ملین ڈالر نقصان،34 سو سے زائد پروازیں منسوخ

رپورٹس کے مطابق خطے کے کم از کم 7 بڑے ایئرپورٹس پر 3,400 سے زائد پروازیں منسوخ، معطل یا متبادل راستوں پر موڑی جا چکی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف شہروں میں پھنس گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی، ابوظہبی، دوحہ، کویت، بحرین اور دیگر اہم فضائی مراکز پر آپریشنل دباؤ میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، پاکستان سے UAE اور دیگر خلیجی ممالک جانے والی 200 سے زائد پروازیں بھی متاثر ہوئیں جس سے نہ صرف مسافروں بلکہ کارگو اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق اگر روزانہ ہزاروں پروازیں منسوخ یا ری روٹ ہوتی رہیں تو ایئرلائن انڈسٹری کو یومیہ تقریباً 350 سے 500 ملین ڈالر، یعنی تقریباً 2 سے 4 ارب درہم تک کا آپریشنل اور ریونیو نقصان ہو سکتا ہے، اس میں ایندھن کے اضافی اخراجات، عملے کی لاگت، مسافروں کی رہائش و ری بکنگ، اور کارگو تاخیر شامل ہیں، حتمی اعداد و شمار ایئرلائنز کی مالی رپورٹس کے بعد سامنے آئیں گے، تاہم ابتدائی اندازے ہی بڑے مالی دباؤ کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

فضائی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو نہ صرف ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ خطے کی سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کی رفتار بھی متاثر ہو سکتی ہے۔