خلیج عمان میں تمام ایرانی بحری جہازوں کو تباہ کر دیا، امریکی سینٹرل کمانڈ

خلیج عمان میں تمام ایرانی بحری جہازوں کو تباہ کر دیا، امریکی سینٹرل کمانڈ

سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 2 دن پہلے خلیج عمان میں ایرانی فورسز کے 11 بحری جہاز موجود تھے، لیکن اب صفر ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کے دن گئے جب خلیج عمان میں جہازوں کو ہراساں کیا جاتا تھا، ہم نے ایران میں ایک ہزار 250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے پورٹ سٹی جاسک میں بمباری کی جس میں 100 سے زائد کشتیوں میں آگ لگ گئی۔

گورنر ہرمزگان کے مطابق ماہی گیروں کی کشتیوں کو حملے میں شدید نقصان پہنچا، جبکہ حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔