وزارتِ خارجہ نے بلومبرگ کی رپورٹنگ کو ” غلط اور گمراہ کن“ قرار دے دیا

وزارتِ خارجہ نے بلومبرگ کی رپورٹنگ کو ” غلط اور گمراہ کن“ قرار دے دیا

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ مذکورہ دعوے متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سطح کی تیاری، ٹیکنالوجیکل صلاحیت اور آپریشنل Readiness کی حقیقی تصویر پیش نہیں کرتے۔

بیان میں وزارتِ خارجہ نے ذمہ دار صحافت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معلومات کو شائع کرنے سے قبل سرکاری اور مستند ذرائع سے تصدیق کرنا ضروری ہے، متحدہ عرب امارات کے پاس مختلف، مربوط اور متعدد سطح پر دفاعی نظام موجود ہیں جو فضائی خطرات کیخلاف موثر تحفظ فراہم کرتے ہیں، جن میں طویل، درمیانے اور قلیل فاصلے کے دفاعی نظام شامل ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایک مضبوط سٹرٹیجک اسلحہ سٹاک پائل بھی برقرار رکھتا ہے جو طویل عرصے تک باقاعدہ انٹرسیپشن اور ردعمل کی صلاحیت فراہم کرتا ہے اور قومی سکیورٹی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل آپریشنل Readiness کو برقرار رکھتا ہے۔

وزارت نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں، ادارہ جاتی تیاری اور مربوط قومی سکیورٹی فریم ورک غیر متزلزل اور ناقابلِ تبدیلی ہیں جبکہ شہریوں، رہائشیوں اور وزیٹرز کی حفاظت اور سکیورٹی ہر وقت اولین ترجیح رہے گی۔