قطر اور سعودیہ میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی پر موساد کے ایجنٹ گرفتار

قطر اور سعودیہ میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی پر موساد کے ایجنٹ گرفتار

امریکی مبصر ٹکر کارلسن نے اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے فیصلوں کی وجہ سے امریکی مارے جا رہے ہیں، اسرائیل جان بوجھ کر امریکہ کے قریبی عرب اتحادیوں کے درمیان افراتفری پھیلاتا ہے۔

قدامت پسند امریکی مبصر ٹکر کارلسن نے اپنے پوڈکاسٹ میں امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو اپنے کنٹرول میں لے، معذرت کے ساتھ لیکن یہ یہود مخالفت نہیں، یہ ایک ایسے سربراہ مملکت ہیں جن کے فیصلوں کی وجہ سے امریکی مارے جا رہے ہیں اور دنیا کی تاریخ اور قسمت بلکہ امریکا کے مستقبل کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

فاکس نیوز کے سابق میزبان نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو اسرائیلی حکومت کو یہ کہنا ہو گا کہ وہ انچارج نہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے اتحادی کارلسن نے فوجی کارروائی کے خلاف لابنگ کی تھی اور یہاں تک کہ کئی بار وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات بھی کی تھی تاکہ انھیں ایران پر حملے سے روکا جا سکے۔