پاسداران انقلاب کا اسرائیل کیخلاف سب سے بڑا وار ہیڈ استعمال کرنے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا اسرائیل کیخلاف سب سے بڑا وار ہیڈ استعمال کرنے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق میں اسرائیل پر خرم شہر 4 بیلسٹک میزائل داغا، خرم شہر 4 میزائل تقریباً 13 میٹر لمبا اور تقریباً 30 ٹن وزنی ہے۔

میزائل ایک ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل کی زیادہ سے زیادہ رفتارآواز کی رفتار سے 16 گنا زیادہ تک جاسکتی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خرم شہر 4 میزائل کا وارہیڈ ایران کے میزائل ذخیرے میں شامل جدید ترین منوورایبل وارہیڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔