دنیا
خلاصہ
- انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان پر ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انقرہ میں صدارتی محل میں افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کسی کو بھی ایسا غلط رویہ نہیں اپنانا چاہیے جو ہمسائیگی اور برادرانہ تعلقات کے اصولوں کو مجروح کرے۔
اپنے بیان میں رجب طیب اردوان نے ایران کو انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نقصان پہنچانے سے گریز کا مشورہ بھی دیا۔
دوسری جانب ایران نے آذر بائیجان پر حملے کی تردید کی ہے، اس سے قبل ایران نے ترکیے پر بھی میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترکیے کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔