اسرائیلی فوج کا ایران میں 400 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا ایران میں 400 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں بیلسٹک میزائل لانچرز اور ڈرون سٹوریج مراکز کو نشانہ بنایا، شاهرود کے قریب فضائی دفاعی نظام لے جانے والا ٹرک تباہ کر دیا، مغربی ایران میں فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا، تہران میں کئی رہائشی عمارتوں، ملٹری اکیڈمی، دو سکولوں اور یونیورسٹی کے قریب بھی حملے کئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکی بمباری سے ایران میں شہید افراد کی تعداد تیرہ سو بتیس ہوگئی ہے، شہدا میں ایک سو اٹھانوے خواتین، طبی عملے کے آٹھ ارکان بھی شامل ہیں، دوہزار زخمی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

میزائل حملوں میں گیارہ ہسپتال، آٹھ ایمرجنسی میڈیکل سینٹر اور بارہ ایمبولینسز کو نقصان پہنچا، سینئر ایرانی حکام کے زیر استعمال آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کو نشانہ بنانے کا بھی دعوی کیا گیا، امریکا نے بہتر گھنٹوں میں دو سو اہداف پر حملے کئے گئے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے فوج نے دو ڈرونز مار گرائے، ایک امریکی ایم کیو 9 ڈرون لورستان اور دوسرا ہرمس ڈرون تہران کے نواح میں تباہ کیا گیا۔