دنیا
خلاصہ
- ڈھاکہ: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران بنگلہ دیش میں توانائی کی کھپت میں کمی کے لیے ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں عید الفطر کی چھٹیاں قبل از وقت دی جا رہی ہیں۔
بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا کیونکہ نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں بہت زیادہ بجلی استعمال ہوتی ہے۔
رمضان کے دوران بنگلہ دیش میں سرکاری اور نجی سکولوں میں پہلے سے چھٹیاں ہیں، یعنی اب ملک کے تمام تعلیمی ادارے عید کی چھٹیوں تک بند رہیں گے۔
بنگلہ دیش اپنی توانائی کی 95 ضروریات کو امپورٹ کرتا ہے۔