دنیا
خلاصہ
- انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدرطیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مقصد اپنے ملک کو ایران کی جنگ سے دور رکھنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی ایک شہری کو بھی نقصان پہنچے، ترکیہ چاہتا ہے معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جائے۔
طیب اردوان نے کہا کہ ہم ایف 16 طیاروں کے ذریعے اپنی فضائی حدود کی نگرانی کر رہے ہیں، ترکیہ کا موقف واضح ہے، مزید خونریزی نہیں ہونی چاہئے۔
ترک صدر نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے پہلے دن سے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں، تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔