جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے: ایرانی پاسداران انقلاب کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے: ایرانی پاسداران انقلاب کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے بارے میں ٹرمپ کی باتیں بے معنی ہیں، خطے میں سلامتی یا تو سب کیلئے ہوگی یا کسی کیلئے بھی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ جو ملک اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالے گا وہ آبنائے ہرمز کو استعمال کرسکتا ہے، ان ممالک کو آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔

اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اُن کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہوگئی ہے، ایران کے پاس میزائل اب صرف اِکا دُکا رہ گئے ہیں۔